6

بٹگرام پولیس کا خون جما دینے والی سخت سردی میں بھی خدمت کا جذبہ عروج پر

بٹگرام ۔ بٹگرام میں برف باری کے دوران بٹگرام پولیس کے ریسکیو ٹیمیوں کی خدمات کا سلسلہ جاری۔

خون جما دینے والی سخت سردی میں بھی خدمت کا جذبہ عروج پر۔بٹگرام پولیس نے برف باری کے دوران کئی سیاحوں و مسافروں کی مدد اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ گرم گرم چائے بھی پلائی۔شدید برف باری میں اسسٹنٹ ٹریفک وارڈن انچارج جمیل احمد نے ٹریفک کو مسلسل رواں دواں رکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی طرف سے عوام، مسافروں اور سیاحوں کی مدد کیلئے پولیس ریسکیو سپیشل ٹیمیں برف باری میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف عمل ہے اور ساتھ میں سیاحوں اور مسافروں کو شدید ٹھنڈ میں گرم گرم چائے بھی پلا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں