10

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ اور پیٹرول کی عدم فراہمی

مانسہرہ ۔ ضلعی انتظامیہ مانسہرہ پٹرول کی عدم فراہمی کے متعلق روزمرہ کی بنیاد پر فلنگ اسٹیشن کا معائنہ کر رہی ہے ، اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
موجودہ صورتحال کے تناظر میں پٹرول پمپس مالکان کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنائیں.
علاوہ ازیں ان پمپ مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو دستیابی کے باوجود شہریوں کو پٹرول نہ فراہم کرنے کا باعث ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں