8

غریب شخص کی قیمتی بکری چرانے والے دو ملزمان گرفتار

ایبٹ آباد ۔ یبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ، ایس ایچ او شیروان کی کاروائی ، غریب شخص کی قیمتی بکری چرانے والے دو ملزمان ولید شاہ ولد اسماعیل شاہ سکنہ چوکلی اور ادریس ولد محمد صدیق سکنہ بیگہ کوٹ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے بکری کی فروخت شدہ رقم برآمد کر لی مقدمہ درج کر لیا ۔

دوسری جانب ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر کے حساس مقامات ، بڑے تعلیمی اداروں سمیت سرکاری تنصیبات پر فرضی مشقوں کا انعقاد ہوا۔
سٹی پولیس کی ڈسٹرکٹ جیل پر فرضی مشق ہوئ۔ایلیٹ کمانڈوز ، ڈسٹرکٹ پولیس سمیت جملہ شعبہ جات کی شرکت ۔فرضی مشقوں کا مقصد جوانوں کو ذہنی و جسمانی طور پر ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رکھنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں