6

فرقہ وارانہ تعصب پھیلانے کی سازش ناکام و بے نقاب

مانسہرہ(شعیب تنولی) تھانہ سٹی حدود دارا نمبر 2 میں فرقہ وارانہ تعصب پھیلانے کی سازش ناکام و بے نقاب. میرا موبائیل استعمال کرکے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں گستاخی کے اصل ذمہ دار اویس اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائ کی جائے.

متاثرہ نوجوان کی علماء و اھل علاقہ کے ہمراہ پریس کانفرنس. تھانہ سٹی حدود دارا نمبر 2 کے رہائشی نوجوان خانزادہ محمد اعظم ولد ذولفقار نے علماء و اھل علاقہ کے ھمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دارا کے رہائشی اویس ولد چن زیب سے دوستی تھی جس نے مجھے خضرشاہ بھیڈیاں حسن ابدال. بصیر قلندری اور وجاہت شاہ دوستی کرائ جو کہ سارے اویس سمیت گستاخ صحابہ کرام ھیں.

اویس مجھے ان کی محفلوں میں بھی لے جاتا اور میرا موبائیل استعمال کرکے شیعہ ذاکرین کی تقریریں ڈاؤن لوڈ کرتا. اویس نے میرے موبائل سے میسجز کسی کے ساتھ صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی. جس کا مجھے علم نہیں تھا. مجھے پولیس پکڑ کر لے گئ. حقاءق بتانے پر میری ضمانت ھوئ. جبکہ واقعہ کے اصل ذمہ دار اویس اور اس ساتھی فرار ہو گئے ہیں.

خانزادہ محمد اعظم نے علماء کرام اور عمائدین علاقہ کی موجودگی میں عقیدہ ختم نبوت و احترام صحابہ کرام و اہل بیت عظام کا اعلان اور گستاخوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے فوری نامزد ملزمان کی گرفتاری اور قانونی کاروائ کا مطالبہ کیا ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں