9

فوجی فائڈیشن کے قریب ایک پیٹرول پر پمپ انتظامیہ مجبور لاچار شہریوں کو پیٹرول فرائم کر رھی ھے

مانسہرہ ۔ مانسہرہ ابیٹ آباد روڈ فوجی فائڈیشن کے قریب ایک پیٹرول پر پمپ انتظامیہ مجبور لاچار شہریوں کو پیٹرول فرائم کر رھی ھے جبکہ اسی ابیٹ آباد روڈ کے ایک مشہور پیٹرول پمپ پر کل پمپ مالک کے ھدایت پر کسی بھی مجبور متاثرہ شخص کو ایک بوتل یا کین تک پیٹرول لے جانے کی اجازت نہیں تھی ۔

کیونکہ پمپ مالک کا کہنا تھا کہ ڈی سی مانسہرہ نے منع کیا ھوا ھے کسی بھی شخص کو پیٹرول بوتل یا کین میں پیٹرول نہ دیا جائےجبکہ پیٹرول ہمپ پر آئے اس دوران کئی گاڑی مالکان بے چارے پیٹرول ختم ھونے کی وجہ سے اپنی گاڑیاں راستہ میں ھی چھوڑ کر لائنوں میں پیٹرول کی فراہمی کیلئے گھنٹوں کھڑے تھے افسوس کے پیٹرول پمپ انتظامیہ نے انکی مجبوری کو بھی نہ دیکھا گیا بلکہ انکی تکلیف کو کم کرنے کے بجائے انکو مزید اذیت میں مبتلا کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں