8

ملک بھر کی طرح مانسہرہ بھی بجلی سے محروم

مانسہرہ ۔ نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی طرح مانسہرہ بھی بجلی سے محروم ہوگیا۔مانسہرہ میں بجلی صبح ساڑھے 8 بجے بند ہے۔ شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے سرکاری اور نجی اداروں میں کام متاثر ہے۔ بعض دوکاندار تو دوکانوں کو تالے لگا کر گھر چلے گئے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہیکہ صبح سے بجلی نا ہونے کے سبب ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں۔کیا کریں ہم، کیا کھائیں گے آج اور اپنے بچوں کیلئے کیا لے کر جائیں گے، کاروبار بالکل نہیں ہے ۔ اس بجلی کی وجہ سے ہمارا سارا کام ہے۔بجلی نا ہونے کے سبب ہم بہت پریشان ہیں ،ہمارا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں