5

گاڑی کے ٹائر ، بیٹری اور دیگر قیمتی سامان چرانے والا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ، اے ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کی زیر نگرانی ، کینٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں

تھانہ کینٹ کی حدود ابوزر سٹریٹ کنج کیہال سے نعمان ولد عبدالستار سکنہ کنج کیہال کا کیری سوزوکی سرقہ کرنے ، بانڈہ پھگواڑیاں سے اسمعاعیل ولد وسیم کے گاڑی کے ٹائر ، بیٹری اور دیگر قیمتی سامان چرانے اور پڑی سلہڈ سے عابد ولد اسلم کے گھر سے گھریلو سامان چرانے والا ملزم مزمل ولد صفدر سکنہ سلہڈ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے سرقہ شدہ کیری ، گاڑی کا سامان و گھریلو سازو سامان برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں 381A، 379, 380 دفعات کے تحت تین مقدمات درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا ۔

جبکہ ایک اور کاروائی میں تھانہ کینٹ کی حدود نئی زیارت سے ڈرل مشین چرانے والا ملزم سجاد ولد غلام حسین سکنہ مانسہرہ گرفتار ، ملزم کے قبضے سے 65 ہزار روپے مالیتی ڈرل مشین برآمد کر لی گئی تھانہ کینٹ میں زیر دفعہ 380 پی پی سی مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں