9

گلیات میں برفباری کا سلسلہ تاحال جاری

ایبٹ آباد ۔ گلیات میں برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے،نتھیاگلی، ڈونگا گلی، شانگلہ گلی اور ایوبیہ میں ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ سڑکوں کی بحالی کے عمل میں جی ڈی اے اور ریسکیو کے ملازمین 24 گھنٹے سے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ہیوی مشینری روڈ کلیئرنس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، ریسکیو ٹیمیں برف پر نمک کا چھڑکاؤ بھی کر رہی ہیں ۔

سڑکوں اور گردونواح میں کوئی سیاح یا مقامی آبادی محصور نہیں، گلیات میں موجود سیاح یا مقامی افراد نقل و حرکت کے دوران کنڑول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

جی ڈی اے اور ریسکیو انتظامیہ نے سیاحوں کو مغرب کے بعد گلیات کے سفر سے منع کیا ہے ۔ایبٹ آباد مری روڈ اور ٹائونز کی سڑکوں کی بحالی جی ڈی اے کی زمہ داری ہے جبکہ متصل دیہاتوں کی رابطہ سڑکیں کھولنا سی اینڈ ڈبلیو ڈپیارٹمنٹ کی ڈومین ہے۔ ڈائریکٹر ٹیکنکل جی ڈی اے خود سنو کلیئرنس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں