7

ہری پور، موٹرسائیکل اور گاڑی آپس میں ٹکرا گئے ، خاتون جاں بحق

ہریپور ۔ حطار دوریاں چوک، سفاری برکس کے قریب موٹرسائیکل اور گاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خاتون 33 سالہ مسماة (ص) سکنہ میانوالی موقع پر جاں بحق ہوگئے ،36 سالہ رضوان مصطفی اور 10 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم 33 (حطار) اسٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی نعش کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں