16

آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں، پیاز، ادرک، آئل ڈالڈ اور روزمرہ ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

مانسہرہ آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں ، پیاز، ادرک، آئل ، ڈالڈہ اور روزمرہ ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔ مہنگائی روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ھے ۔ پٹرول اور تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ رھی ھیں جس کی وجہ سے کم تنخواہ یافتہ ملازمین بری طرح پس رھے ھیں ۔

جبکہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کئی کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی موجودہ مہنگائی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ مہنگاء کا طوفان سرکاری ملازمین کو بری طرح متاثر کر رھا ھے اور موجودہ مهنگاء سرکاری ملازمین بشمول بلدیاتی ملازمین کو پریشانی میں مبتلا کر رہی ھے ۔ ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما شوکت کیانی نے کیا ھے انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر مہنگاء کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور کم تنخواہ یافتہ ملازمین اور پنشنرز کو مہنگاہ کے طوفان سے محفوظ رکھنے کے لئے کوششیں بروئے کار لائیں اور ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگاء کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ۔

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما نے نگران وزیر اعلی خیبر پختو نخوا سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے بھی گرانٹ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں