17

اے ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کا موجودہ حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ، اے ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کا موجودہ حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

سکیورٹی سمیت دیگر تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس اور جیل پولیس کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ،،

دورے کے موقع پر اے ایس پی کینٹ نے جیل کی اندرون و بیرونی حفاظتی اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور افسران کو موجودہ صورت حال کے پیش نظر ، سکیورٹی امور میں مزید بہتری لانے اور اس حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں