7

زبانی جمع خرچ اور بوگس اخباری بیانات

ہریپور . پی ٹی آئ کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکٹری عمرایوب خان۔رھنما پی ٹی آئ یوسف ایوب خان۔پی ٹی آئ ھزارہ کے ریجنل جنرل سیکٹری و سابق صوبائی وزیر اکبر ایوب خان۔سابق صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان۔پی ٹی آئ ہریپور کے صدر راجہ احتشام اور دیگر نے ملک بنکٹ حال مانکرائے روڈ ہریپور میں تحصیل ہریپور کے پریزائڈنگ آفیسر کے انتخاب کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ھم نے عمران خان کے ویژن کے مطابق زبانی جمع خرچ اور بوگس اخباری بیانات کی بجاۓ حقیقی معنوں میں ھمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہریپور کے عوام کی خوش حالی کے لئے ھم نے پی ٹی آئ کے سنہرے دور میں اربوں روپے کے آن ریکارڈ کام کراۓ ہیں ۔جن کی مثال ہریپور کی تاریخ میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔اس موقع پر معروف قانون دان آغا شبیر ایڈوکیٹ۔پی ٹی آئ ہریپور کے تحصیل صدر و چیئرمین فیصل خان ترک۔تقریب کے میزبان علاقہ تناول کی ممتاز شخصیت و ناظم رشید خان تنولی۔ملک فیصل۔شوکت خان۔تحصیل ممبران ۔ اور دیگر بھی موجود تھے۔

سٹیج سیکٹری پی ٹی آئ ہریپور کے صدر راجہ احتشام نے انجام دئیے۔تقریب میں آمد پر تمام شرکاء کا راجہ احتشام۔میزبان رشید تنولی اور آغا شبیر ایڈوکیٹ نے پر تپاك استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں