14

سبسڈائزڈ آٹا کی موبائل گاڑی کے زریعے تقسیم جاری

بٹگرام ۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی زیرنگرانی ضلع بھر میں عوام کو سبسڈائزڈ اٹا کی فراہمی جاری،انتظامی افسران اور محکمہ خوراک بٹگرام کی سربراہی میں موبائل گاڑی کے زریعے عوام کو سبسڈائزڈ اٹا فراہم کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام عرفان اللہ محسود کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر بٹگرام زیرنگرانی میں بٹگرام کے مختلف علاقے میں سبسڈائزڈ آٹا کی موبائل گاڑی کے زریعے تقسیم جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی زیرنگرانی موبائل کے زریعے مختلف پوائنٹس پر عوام کو سستا اٹا کا بیس کلو 1295 تھیلا دس کلو 648 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔ سستا اٹا کی فراہمی کا دائرہ کار دور دراز علاقوں تک بڑھایا جارہا ہے تاکہ ضلع بٹگرام کے دورافتادہ علاقوں میں بھی شہریوں کو سبسڈائزڈ اٹا فراہم کیا جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں