18

سرکاری آٹے کی فروخت 3 ڈیلرز پر جرمانہ اور 3 پر ایف آئی آر درج

ایبٹ آباد . سرکاری آٹے کی فروخت کے حوالے سے موصول شکایات پر عملدرآمد.ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے گاوں کوکل برسین کا دورہ کیا، سرکاری رجسٹرڈ آٹا ڈیلرز کا معائنہ کیا، ریکارڈ چیک کیا، بینرز کی آویزگی کا معائنہ کیا۔

ریکارڈ نہ رکھنے، رسیدیں فراہم نہ کرنے پر 3 ڈیلرز پر جرمانہ اور 3 پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

شہریوں کو آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے خلاف ورزی پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری سرکاری آٹے کی فراہمی سے متعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کریں تا کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں