8

شہری سے لوٹی گئی رقم مبلغ 40 ہزار برآمد کرلیے

ہریپور ۔ تھانہ غازی پولیس کی بروقت کاروائی ۔خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے شہری سے دھوکا دہی سے رقم ہتھیانے والے 02 ملزمان گرفتار ۔غازی مین بازار میں گزشتہ روز خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے شہری سے دھوکا دہی سے رقم ہتھیانے کا واقع رونما ہوا۔

شہری کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ غازی انس خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل غازی یاسین جنجوعہ کی زیر نگرانی بروقت کاروائی کرتے ہوئے خؤد کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والے ملزمان ریاست ولد مضفر سکنہ راولپنڈی حال حسن آبدال اور جاوید اقبال ولد محمد اشرف سکنہ حضرو اٹک کو گرفتار کرکے شہری سے لوٹی گئی رقم مبلغ 40 ہزار برآمد کرلیے۔

ملزمان کے زیر استعمال گاڑی نمبری 544/ISLAMABAD بھی قبضہ پولیس میں کر کے ملزمان کے خلاف زیر دفعات 177-420-419 مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں