7

عوامی محبت و اعتماد خدمت سے حاصل ہوتا ہے۔ اللہ یار خان

ہریپور . پی ٹی آئ ہریپور کے جنرل سیکٹری اللّه یار خان نے کہا ہے کہ عوامی محبت و اعتماد خدمت سے حاصل ہوتا ہے۔ سازشوں سے مقاصد نہیں صرف ندامت ہاتھ آتی ہے۔اللّه یار خان نے کہا کہ سابق وفاقی عمرایوب خان پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تھے اور اب بھی ہیں .

پی ٹی آئی کے آئین کے مطابق ایک سے زاہد سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر فائز رہ کر پارٹی کی جانب سے عائد زمہ داریاں سرانجام دے سکتے ہیں , انھوں نے کہا کہ بعض عاقبت نا اندیش عناصر لغو و بے بنیاد افواہیں گھڑ کر سورج کو انگلی کے پیچھے چھپانے کی نا کام کوشش کر رہے ہیں۔اللّه یار خان نے کہا کہ عمر ایوب خان کی بڑھتی مقبولیت سے خائف عناصر شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر کنکریاں نہ پھینکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں