6

پٹرول کی عدم دستیابی کے حوالے سے مختلف پٹرول پمپوں کا معائنہ

ہریپور ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور (ہیڈ کوارٹر) مس لبیقہ اکرم نے ھمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -I ہری پور نے پٹرول کی عدم دستیابی کے حوالے سے مختلف پٹرول پمپوں کا دورہ کیا ۔

جس میں پٹرول کی مقدار بمطابق انوائس چیک کرتے ہوئے فلنگ بحال کروائی گئی اور اس کے علاوہ جن پمپس پر پٹرول موجود نہیں تھا اور ان کو رجسٹرڈ کمپنی کی طرف سے شارٹیج کی وجہ سے سپلائی معطل تھی ان کی جلد از جلد بحالی کے لئے احکامات جاری کئیے گئے ۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور (ہیڈ کوارٹر) مس لبیقہ اکرم کی زیر نگرانی ریو نیو ردبار بمقام تحصیل آفس ہری پور منقعد کیا گیا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -l ہری پور اور تحصیل ہری پور کے تمام ریو نیو سٹاف نے شرکت کیں۔ دوران دربار عوام الناس کے مسائل کو سنا گیا اور فوری حل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں