5

پیٹرول پمپس مالکان کو بھاری جرمانے اور سخت کارروائی کی وارننگ

مانسہرہ ۔ پٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر آج ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کے افسران نے مصنوعی قلت اور زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنے کے حوالے سے ضلع بھر کے پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ پیٹرول کے سٹاک کو چیک کیا گیا اور ڈیمانڈ کا اندازہ لگایا گیاجسے پیٹرولیم ایسوسی ایشن مانسہرہ کے صدر کے ساتھ شیئر کیا گیا تاکہ مطلوبہ پیٹرول فراہم کیا جا سکے۔

مزید برآں ان تمام پمپس مالکان کو بھاری جرمانے اور سخت کارروائی کی وارننگ دی گی جو مصنوعی قلت کرتے ہوئے پکڑے جائیں گے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر AAC 2 جناب قمر ضیاء ملک نے صدر پیٹرولیم ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ تیمور خان سے ملاقات کی۔ پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ پی ایس او کمپنی کی جانب سے 75000 لیٹر کی تقسیم ضلع مانسہرہ کے لیے جاری کردی گئی ہے اور شام تک ضلع مانسہرہ پہنچ جائے گی۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں ممکنہ طور پر شیل، ٹوٹل اور اٹک ضلع مانسہرہ کے لیے کل تک پیٹرولیم مصنوعات کو مثبت انداز میں جاری کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں