14

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی کمشنر ہزارہ شوکت یوسفزئی کے ساتھ ملاقات

مانسہرہ ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کا نو تعینات کمشنر ہزارہ شوکت یوسفزئی کے ساتھ انکے دفتر میں ملاقات۔

ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک نے نئے تعینات ہونے والے کمشنر ہزارہ شوکت یوسفزئی ایبٹ آباد ہزارہ آنے پر خوش آمدید کہا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک اور کمشنر ہزارہ کے درمیان ریسکیو 1122 کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔نئے تعینات کمشنر ہزارہ شوکت یوسفزئی نے ریسکیو1122 کو سراہتے ہوئے ادارے کے ثمرات دن رات عوام تک پہنچانے میں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں