16

18 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ہریپور ۔ تھانہ غازی پولیس کی کاروائی ۔18 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم مذکوریہ کا حقیقی باپ ہے۔تھانہ غازی کی حدود میاں ڈھیری میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا۔لڑکی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 377/509 PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا.

ڈی پی او ہری پور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل غازی یاسین جنجوعہ اور ایس ایچ او تھانہ غازی انس خان کو وقوعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایچ او تھانہ غازی نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل غازی کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جان ولد مامد سکنہ حال میاں ڈھیری کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مذکورہ لڑکی کا حقیقی والد ہے۔ مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں