15

آٹھویں سالانہ انٹر ڈیپارٹمنٹل بوائز چیمپئین شپ

ہری پور. ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف ہری پور کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ انٹر ڈیپارٹمنٹل بوائز چیمپئین شپ جنرل ٹرافی آئی ٹی اینڈ نومیریکل سائنسز نے اپنے نام کر لی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز نے مجموعی طور پر سبقت حاصل کی چیمپئین شپ کی تقریب انعامات کا انعقاد.

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور فتح پر مبارکباد پیش کی یونیورسٹی آف ہری پور کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سید ضیاء الاسلام اور ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق خان کی نگرانی میں منعقدہ آٹھویں سالانہ انٹر ڈیپارٹمنٹل بوائز چیمپئین شپ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا .

جن میں جنرل سات گیمز کرکٹ، فٹسال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، رسہ کشی، والی بال اور باسکٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پانچ ایونٹس 100 میٹر، 200 میٹر ریس، ڈسکس تھرو، جیولن تھرو اور شارٹ پٹ کے مقابلے منعقد کیے گئے جن میں طلباء کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جنرل سات گیمز میں آئی ٹی اینڈ نومیریکل سائنسز نے 65 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز نے 37 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سوشل اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز نے 17 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی .

اسی طرح اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز نے 57 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ بائیولوجیکل اینڈ میڈیکل سائنسز نے 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی گزشتہ روز بوائز چیمپئین شپ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن تھے اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سید ضیاء الاسلام اور ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق خان کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور چیمپئین شپ کے فاتح ٹیموں کو مبارکباد پیش کی انھوں نے چیمپئین شپ کے بہترین انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زمہ داروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں