5

بینر آویزاں نہ کرنے اور ریکادڈ نہ رکھنے پر 3 دوکانداران کو جرمانہ

لوئر کوہستان ۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور جناب ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کے ہدایات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر( ریونیو) کوہستان لوئر گل شہزادہ ہمراہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے آج پٹن لوئر اور اپر بازار کا دورہ کیا۔

سرکاری آٹا سیلز پوائنٹ/دکانوں کا معائنہ کیا، سرکاری نرخ نامے چیک کئیے گئیے اور آٹا کا سٹاک، وزن و کوالٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بینر آویزاں نہ کرنے اور ریکادڈ نہ رکھنے پر 3 دوکانداران کو جرمانہ کیا ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان لوئر نے تمام متعلقہ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامہ آویزاں جگہ پر چسپاں کیا جائے۔ زخیرہ اندوزی اور گراں فروشی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں