14

جعلی کرنسی کے لین دین میں ملوث 03 ملزمان گرفتار

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ، اے ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کی زیر نگرانی ، ایبٹ آباد کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی کی گئ۔

گاڑیوں کے کاروبار میں دھوکہ دہی، جعل سازی سے گاڑیوں کے کاغذات بنا کے فروخت کرنے ، جعلی کرنسی کے لین دین میں ملوث 03 ملزمان گرفتار کر لیئے۔

دو عدد میران گاڑیاں ، 05 لاکھ دس ہزار روپے جعلی کرنسی برآمد ، تھانہ کینٹ میں مختلف دفعات کے تحت دو مقدمات درج کر لیا۔

دوسری جانب ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر کینٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ، گلنواز والدعبدالنبی سکنہ شیخ البانڈی سے 2107 گرام ہیروئن ، نعمان انور ولد انورخان سکنہ میرا بانڈہ پھگواڑیاں سے1221 گرام ہیروئن برآمد، مقدمات درج کر لیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں