5

خیبرپختونخوا حکومت کا ای-گورننس کی جانب انقلابی اقدام

ایبٹ آباد ۔ حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں ای-اسٹامپ پیپر کے اجراء کا باقاعدہ افتتاح آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا نے کیا۔

ای-اسٹامپ پیپر کے اجراء سے پرانی تاریخوں میں اسٹامپ پیپر کا اجراء بند ہو جائے گا، جائیداد کی خرید وفروخت کے تنازعات کا تدارک ممکن ہوگا، جائیداد کی صحیح قیمت کے تعین کے ساتھ جعل سازی و دھوکہ دہی کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا.

اور ای سٹامپ پیپر کی تصدیق بھی آن لائن کی جا سکے گی۔ اس موقع پرجی ایم نیشنل بنک،ڈپٹی ڈائریکٹر احسن علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شجاع صاحبزادہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الوہاب خان ای سٹیمپ بورڈ آف ریونیو پشاور، سب رجسٹرار ایبٹ آباد آصف خان اور دیگر عہدے داران بھی موجود رہے۔

صوبائی حکومت عوام کو ان کے دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ضلع ایبٹ آباد کے عوام ای اسٹامپ پیپرز بذریعہ ویب سائٹ www.estamp.kp.gov.pk حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں