5

دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پانچ مجرمان اشتہاری گرفتار

لوئر کوہستان ۔ لوئر کوہستان پولیس کا مجرمان اشتہاریوں ،منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ۔دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پانچ مجرمان اشتہاری گرفتار ۔

تفصیلات کےمطابق ڈی پی او لوئر کوہستان مزمل شاہ کے احکامات کی روشنی میں زیرنگرانی ڈی ایس پی سرکل پٹن سجاد خان،ڈی ایس پی سرکل بنکڈ،رانولیاء وحید خان کےایس ایچ او تھانہ پٹن شفیق خان، ایس ایچ او تھانہ دوبیرمحمدعمران، دیگرنفری پولیس کےلوئرکوہستان کےمختلف مقامات پرسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کا آغاز کیا گیا ۔

دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مجرم اشتہاری زرین ولد سمندرے قوم ملاخیل سکنہ دوبیربحوالہ مقدمہ علت 137/022 جرم 109-324 PPC تھانہ دوبیر کو ایس ایچ او تھانہ دوبیرمحمدعمران نےحسب ضابطہ گرفتار کیا جبکہ مجرم اشتہاری محمد انوار عرف فوٹا ولد ابراہیم قوم بیگو خیل سکنہ پٹن بحوالہ مقدمہ علت255/21 جرم 9D-CNSA تھانہ پٹن کو محمد نواب خان ASI نے حسب ضابطہ گرفتار کیا ۔

اسی طرح مجرمان اشتہاری ضامن شاہ ،ظاہرشاہ ،جہانزیب پسران فرو اقوام خوش خیل بحوالہ مقدمہ علت 155/2019جرم436/34 PPC تھانہ پٹن کو دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن عبدالسلام ASI تھانہ پٹن نے حسب ضابطہ گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں