32

رات کی تاریکی میں گھر سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ہریپور ۔ تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ۔تلوکر ٹاون رات کی تاریکی میں گھر سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار ۔
کچھ عرصہ قبل رات کی تاریکی میں تلوکر ٹاؤن گھر سے طلائی زیورات اور سلائی مشین چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف 380/34 PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ڈی پی او ہری پور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل ہیڈکواٹر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو چوری میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کے متعلق احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ڈی پی او ہیڈکواٹر فدا محمد کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث شیراز ولد جان محمد سکنہ روشن آباد کو گرفتار کرلیا ۔ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر چوری کا انکشاف کیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں