17

سروس ڈیلیوری سنٹر مانسہرہ

مانسہرہ ۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے آج سروس ڈیلیوری سنٹر مانسہرہ کا دورہ کیا۔ لائیو موضع اور داخلے کے عمل کو چیک کیا۔ پبلک سروس ڈلیوری کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی ڈی لینڈ ریکارڈ نے ایس ڈی سی پر مکمل پریزنٹیشن اور بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس کی بہتر سہولت کے لیے ہدایات جاری کیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے اے ڈی سی جی کے ہمراہ ٹی ایم اے آفس مانسہرہ کا دورہ کیا۔ ٹی ایم او مانسہرہ نے محکمہ کی صورتحال اور ٹی ایم اے کی جاری بیوٹیفکیشن سکیموں کے حوالے سے مکمل پریزنٹیشن دی۔ پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفکیشن کی بعض سکیموں کا دورہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں