8

عمران خان جیل جاؤ گے تو اتنا روگے جتنا اعظم سواتی نہیں رویا ہوگا: کیپٹن (ر) صفدر

مانسہرہ ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نےکہا کہ عمران خان جب جیل جاؤگےتو اتنا روگےجتنا اعظم سواتی نہیں رویاہوگا۔

پرانی انارکلی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ملک جن حالات سے دوچار ہے اس کے ذمہ دار سے حساب لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سیاست کو نہیں ہر دور میں ریاست کوبچایا، ملک کے مسائل حل کرنےکی کوشش پر نواز شریف کاراستہ روکاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں