18

محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ

ہریپور ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فائنانس و پلاننگ)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و انسانی حقوق)، اسسٹنٹ کمشنر ہری پور، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محسن رضا ترابی ، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ہری پورڈاکٹر منور خان آفریدی ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محکمہ صحت اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محکمہ صحت نے کارکردگی رپورٹ شرکاء کو پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے متعلقہ افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں