19

ڈسٹرکٹ کونسل ہال مانسہرہ میں تاریخی پارلیمانی سیشن کا انعقاد

مانسہرہ ۔ نیشنل یوتھ اسمبلی ہزارہ ڈویژن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال مانسہرہ میں تاریخی پارلیمانی سیشن کا انعقاد۔
سیشن میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے صدر حنان علی عباسی اور کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام، ایم پی اے بابر سلیم سواتی سابق وزیر داخلہ خیبرپختونخواہ شہزادہ محمد گستاسپ، اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ سٹی قمر ضیاء ملک، اسسٹنٹ کمشنر بفہ ارشد خان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر انجنئیر طلال سلیم اور دیگر آفیشلز کی شرکت۔
نوجوانوں نے سیشن میں مہنگائی کے روک تھام اور ضلع مانسہرہ کے ترقی کے حوالے سے اور ہزارہ کے سیاحتی مقامات کی ترقی کے بارے میں عمدہ تقاریر کی اور ایڈمنسٹرشن و حکومت کو بہترین تجاویز پیش کی۔
پارلیمانی سیشن سے مہمانوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی نوجوانوں کے تربیت اور لیڈرشپ کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ آپ اس پلیٹ فارم کے توسط سے ملک و قوم کی بہترین خدمت کرسکتے ہیں اور اپنے مستقبل کے مقاصد بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
کمشنر مالاکنڈ ظہیر الاسلام نے نوجوانوں سے حلف بھی لیا اور پاکستان کے مثبت سرگرمیوں کیلئے اسی طرح کوشاں رہنے کیلئے خصوصی تاکید بھی کی اور اپنے طرف سے نیشنل یوتھ اسمبلی کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
صدر نیشنل یوتھ اسمبلی حنان علی عباسی نے بہترین اور کامیاب سیشن کے انعقاد پر نیشنل یوتھ اسمبلی کے سپیکر نجم الدین کبریٰ تنولی ، اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں