6

کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی اور گیج میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔اے ڈی سی

بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بٹگرام عمر خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) حماد حیدر کے ہمراہ پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی، قیمتوں، گیج اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے بٹگرام بازار میں مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز صاحبان نے پمپس مالکان کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ پیمانے درست رکھیں اور اوگرا کے جاری کردہ ریٹس پہ عملدرآمد کو یقینی بنائیں ،کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی اور گیج میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی بھی غیر قانونی عمل کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں