8

گاڑیوں کے سی این جی سلنڈرز میں ایل این جی گیس کا استعمال انتہائی خطرناک

ایبٹ آباد ۔ گاڑیوں کے سی این جی سلنڈرز میں ایل این جی گیس کا استعمال انتہائی خطرناک ہے اور کسی بڑےحادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد پر موصول شکایت پر عملدرآمد۔ اسی سلسلے میں مری روڈ پر این جی گاڑیوں میں ایل این جی گیس بھرنے والی گیس ایجنسی سیل کر دی۔

گاڑیوں میں ایل این جی گیس بھرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان نے ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد پر موصول شکایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے مری روڈ پر گاڑیوں میں ایل این جی گیس بھرنے پر ایک گیس ایجنسی کو سیل کیا۔ گاڑیوں میں ایل این جی گیس کا استعمال انتہائی خطرناک ہے اور جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ گاڑیوں میں ایل این جی گیس کے استعمال سے اجتناب کریں تا کہ کسی بھی ناگہانی حادثے سے بچا جا سکے۔ شہری اپنی شکایات اور قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں