19

گھروں کی دہلیز پر آٹے کی فراہمی کا آغاز

مانسہرہ ۔ پختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے شروع کردہ سبسیڈائزڈ آٹے کی تقسیم میں شفافیت اور معیار برقرار رکھنے کے لئے سیکرٹری محکمہ خوراک کی ہدایت پر اٹا ڈیلروں کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن کی ہدایت پر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن شیواز طارق کی ہدایت پر سید عظمیٰ شاہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ اور سید تصور حسین شاہ فوڈ انسپیکٹر نے مانسہرہ کے مختلف فلور مل کا اچانک دورہ کیا ۔

جہاں انھوں نے فلور ملز میں آٹا ڈیلرز کی صورتحال کا جائزہ لیا، انھوں نے فلور ملز کے معائنے کے علاؤہ سبسیڈائزڈ آٹے کی تقسیم کے ساتھ آٹے کے تھیلوں کے وزن کو بھی چیک کہا ہے کہ سیکرٹری محکمہ خوراک اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا ہے کے عوام کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

عوامی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ہم نے لوگوں کو صاف اور شفاف طریقے سے انکے گھروں کی دہلیز پر آٹے کی فراہمی کا آغاز کیا ہے ، اؤر غیر معیاری آٹے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور متلف فلور ملز سے آٹے کے نمونے بھی لیے گے ھے اور پشاور لیبارٹری ارسال کیے ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں