23

ہردلعزیز شخصیت شیراز محمود قریشی (مرحوم) کی پروقار دعائیہ تعزیتی ریفرنس کاانعقاد

ڈسٹرکٹ بار روم مانسہرہ میں محسن مانسہرہ ہردلعزیز شخصیت شیراز محمود قریشی (مرحوم) کی ضلع مانسہرہ اورعوام کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کےلئیے پروقار دعائیہ تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیاگیا ۔

جس میں ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ عرفان طارق ، ایڈیشنل ایس پی مانسہرہ عارف جاوید ، وکلاء ، صحافی ، سیاسی و سماجی شخصیات ، علماءاکرام اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی عوام نے شرکت کی۔

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ شیراز محمود قریشی صاحب جیسے مخلص اور ایماندار لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ضلع میں امن و آمان کو برقرار رکھنے کے لیئے بطور چیئرمین ڈی آر سی انکا کردار ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا.

شیراز محمود قریشی صاحب (مرحوم)نے سال2014 کو ضلعی مصالحتی کمیٹی میں بطور چیئرمین چارج سنبھالا اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع مانسہرہ کی عوام کے ہزاروں کی تعداد میں مسائل (زمینوں کے تنازعات،گھریلو تنازعات،لین دین کے تنازعات،گاڑیوں کے تنازعات)ڈی آر سی میں خوش اسلوبی سے حل کروائے۔اور فریقین کو بغل گیر کروایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں