4

آٹھویں سالانہ انٹر ڈیپارٹمنٹل گرلز چیمپئین شپ

ہریپور ۔ یونیورسٹی آف ہری پور سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ انٹر ڈیپارٹمنٹل گرلز چیمپئین شپ 2022/23 سوشل اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز نے جیت لی جبکہ گرلز اتھلیٹکس چیمپئین شپ بھی سوشل اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز نے اپنے نام کر لی گرلز چیمپئین شپ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سید ضیاء الاسلام، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان بھی موجود تھے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن کی سرپرستی میں ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سید ضیاء الاسلام اور ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق خان کی نگرانی میں آٹھویں سالانہ انٹر ڈیپارٹمنٹل گرلز چیمپئین شپ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں جنرل چھ گیمز کرکٹ، فٹسال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، رسہ کشی اور والی بال جبکہ اتھلیٹکس چیمپئین شپ میں 100 میٹر، 200 میٹر، ڈسکس تھرو، جیولن تھرو اور شارٹ پٹ کے مقابلے منعقد کیے گئے ان مقابلوں میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے طالبات کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

چھ گیمز میں سوشل اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز نے 54 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئین شپ کی جنرل ٹرافی اپنے نام کر لی جبکہ آئی ٹی اینڈ نومیریکل سائنسز 41 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اسی طرح اتھلیٹکس چیمپئین شپ میں سوشل اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز نے 42 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، بائیولوجیکل اینڈ میڈیکل سائنسز نے 29 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز نے 27 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز کی شانزہ گل 27 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئین شپ کی بہترین اتھلیٹ قرار پائی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر نے چیمپئین شپ کی فاتح کھلاڑیوں میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کیں اور آرگنائزر ڈاکٹر سید ضیاء الاسلام اور ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق خان کی کاوش کو سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں