مانسہرہ۔ تھانہ شنکیاری پولیس کے ظلم و ستم کا شکار شخص کا ڈی پی او مانسہرہ سے محکمانہ کاروائی کا مطالبہ،کھبی تھانے کا منہ نہیں دیکھامجھ سے11ھزار روپے زبردستی کا بھتہ کیوں لیا گیا،میرے گھر پر غیر قانونی و بغیر وارنٹ اور بغیر لیڈیز پولیس چھاپہ مار کر عزت نفس مجروع کی گئی،متاثرہ اعجاز کی فریاد۔
تھانہ شنکیاری حدود دھڑیال کے رہائشی اعجاز ولد سلطان نے ڈی پی او مانسہرہ آفس میں تحریری درخواست دیتےبھوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ شنکیاری کے پولیس اہلکار نصیر شاہ اور شہزاد نے مجھے دھڑیال میں پکڑا اور بے جا الزامات لگاتے ھوئے مجبور کرتے رھے منشیات کا کاروبار کرکے ہمیں ہفتہ دیا کرو،میں نے انکار کردیا جس پر مجھے بےجاتنگ کرنے لگے۔
اور موبائل پر دھمکیاں دیتے اور ڈیمانڈ کرتے رھے اور مجھ سے زبردستی11ھزار روپے لے گئے،اور ڈی ایس پی صاحب کے نام پر بکرے کی ڈیمانڈ کی بغیر وارنٹ اور بغیر لیڈیز پولیس غیر قانونی چھاپہ زنی کی، جبکہ موقع پر ایسا کچھ بھی برآمد بھی نہیں ھوسکا جبکہ گھر میں جامع تلاشی کے نام پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی،اس تمام واقع کی اہل محلہ گواہ ھیں،جبکہ مجھے پولیس اہلکاروں نصیر شاہ اور شہزاد کی طرف سے دھمکیاں دی جارھی ھیں۔
کہ اگر عدالت پا افسران کے پاس گئے تو تمھارا ریمانڈ لیں گے،اور مختلف تھانوں میں تمھارے خلاف پرچے بھی درج کریں گے،جس پر متاثرہ مظلوم شخص اعجاز نے ڈی پی او مانسہرہ و دیگر افسران سے داد رسی کا مطالبہ کرتے ھوئے دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف غیر جانبدارانہ محکمانہ کاروائی کرنے اور قانونی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔