21

بنیادی مرکز صحت کی مانیٹرنگ اور غیر حاضر ڈاکٹرز و سٹاف کی رپورٹنگ

ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی آئی ایم یو ہیلتھ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔صحت کے محکمے کی بہتری اور شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

تمام آر ایچ سی، بی ایچ یوز، ڈی ایچ کیوزمیں عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے۔انتظامیہ کے افسران، ایریا مجسٹریٹس ، آئی ایم یو کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت کی مانیٹرنگ اور غیر حاضر ڈاکٹرز و سٹاف کی رپورٹنگ اور کاروائی یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر

آر ایچ سی نتھیا گلی میں سٹاف کی فراہمی کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں اور گلیات آنے والےسیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر

صحت کے شعبے کی بہتری اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ اور اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادطارق سلام مروت نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

محکمہ صحت کی کارکردگی کے جائزے کےحوالے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر سید صہیب شاہ کی جانب سے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حواے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گزشتہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بنیادی مرکز صحت سٹاف کی مکمل تعیناتی کے حوالے سےہدایات جاری کیں۔ اس کےعلاوہ تمام بنیادی مرکز صحت اور آر ایچ سی میں تمام سیٹوں پر سٹاف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی پر زور دیا تا کہ سردی، برف باری کے دوران سیاحوں اور گلیات آنے والے سیاحوں کو صحت کو سہولیات میسر ہوں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈی ایچ کیو، بنیادی مرکز صحت، آر ایچ سی میں سٹاف کو مکمل کرنے، جنرل ڈیوٹیوں کے خاتمے اور شہریوں کو سہولیات اور بہترین میڈیکل سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ صحت کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے مریضوں کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں۔ آئی سی یو، ڈی ایچ کیو کی بہتری، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو موثر بنانے، تمام مراکز پر ادویات کی فراہمی، میڈیکل آفیسرز کی موجودگی، غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی، آلات کی دستیابی، بجلی کی ہمہ وقت فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈی ایچ کیو میں ڈینٹسٹ ڈیپارٹمنٹ کی کار کردگی کو سراہا اور لوگوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو میں ایکسرے فلمنگ کے ریٹس میں کمی کو سراہا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کو صحت کے حوالے سے سروسز کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر سید صہیب شاہ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اسرار، ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹراشفاق، نور صبا انچارج ہیلتھ سروسز ڈی ایچ او آفس، نمائندہ پاپولیشن آفس ایبٹ آباد اوردیگر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں