ایبٹ آباد ۔ تعلیم کی بہتری کے حوالے سے ریڈی میڈ پریکٹیکل نوٹ بکس کی حوصلہ شکنی/ متعلقہ دکانداروں کے خلاف کاروائی۔
لنک روڈ ایبٹ آباد پر 3 بک سیلرز پر ریڈی میڈ پریکٹیکل بکس کی فروخت پر ایف آئی آر درج کر لیا۔
اسسٹنٹ کمشنرایبٹ آباد ثقلین سلیم نے طلبہ میں ریڈی میڈ پریکٹیکل بکس کی حوصلہ شکنی اور متعلقہ دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لنک روڈ ایبٹ آباد پر دکانوں کے معائنے کے دوران 3 دکانداروں پر ریڈی میڈ بکس کی فروخت پر ایف آئی آر درج کی۔
والدین اور اساتذہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں/ سٹوڈنٹس کی پریکٹیکل بکس کا معائنہ یقینی بنائیں اورکسی بھی شکایت یا قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کریں۔