17

زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائ

ہریپور . انچارج ٹریفک وارڈن پولیس ہری پور کا ہمراہ MVE سٹاف کے مختلف اڈہ جات کا دورہ۔انچارج ٹریفک وارڈن ہری پور الیاس فرید نے ہمراہ ٹریفک اور MVE سٹاف کے مختلف CNG اڈہ کا دورہ کیا.

اڈہ انتظامیہ اور دیگر ڈرائیوروں سے ملاقات کی ۔گاڑیوں میں نصب سلینڈرز کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ CNG سلینڈروں کی SOP کے متعلق ہدایات بھی دیں ۔بعد ازاں کرایہ نامہ چیک کیا اور اڈہ انتظامیہ کو ہدایت دیں کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ لسٹ پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے دیگر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائ عمل میں لائ جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں