34

شیراز قریشی مرحوم کی دینی سماجی فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی. اعجاز الحق

مانسہرہ. سابق صدر پاکستان جنرل ضیإالحق شہید کے صاحبزادے اعجاز الحق کی مانسہرہ آمد محسن مانسہرہ بابو شیراز محمود قریشی مرحوم کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت ۔ سابق صدر پاکستان جنرل ضیاءالحق شہید کے صاحبزادے ضیاء شہید فاؤنڈیشن کے چیئرمین اعجاز الحق محسن مانسہرہ ہردلعزیز شخصيت بابو شیراز محمود قریشی کی رہائش گاہ پر آئے.

ان کے ہمراہ پاکستان قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کے والد سابق کرنل میر معتزد حاجی عابد ریاض و دیگر شخصیات بھی ہمراہ تھے انہوں نے محسن مانسہرہ ممتاز سماجی شخصیت بابو شیراز محمود قریشی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ شیراز محمود قریشی کی وفات ایک بہت بڑا قومی سانحہ ہے.

شیراز قریشی مرحوم کی دینی سماجی فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اعجاز الحق نے کہا کہ شیراز محمود قریشی کی زندگی عوامی و سماجی خدمات سے بھرپور اور ہم سب کے لٸے مشعل راہ ھے. اعجاز الحق و دیگر نمائندہ وفد نے عمر محمود قریشی عاصم محمود قریشی علی محمود قریشی و دیگر اہل خانہ سے شیراز محمود قریشی کی وفات پردکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوۓ مرحوم کی مغفرت اور لواحقين کے صبروجمیل کے لٸے اجتماعی دعا کی گٸی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں