ہریپور ۔ ایس ڈی پی او سرکل غازی ہمراہ ایس اچ او تھانہ غازی کے انجمن تاجران غازی کے وفد سے ملاقات۔
ایس ڈی پی او سرکل غازی یاسین جنجوعہ نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ غازی انس خان کے انجمن تاجران غازی کے وفد سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران بازار کے سیکورٹی و ٹریفک کے مسائل سے متعلق تفصلی بات چیت کی گئی۔ ایس ڈی پی او سرکل غازی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کے فروغ کے ساتھ ساتھ تاجر برادری اور عوام الناس کی جان و مال کے تخفط اور پرامن کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے ہری پور پولیس مزید اقدام اٹھا رہی ہے۔ تاجر برادری اپنی دوکانوں اور مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے ساتھ سیکورٹی کا معقول بندوبست کریں ۔ آخر میں تاجر برادری نے ہری پور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
