32

قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین ۔ ختم نبوت مانسہرہ کا احتجاج

مانسہرہ ۔ قرآن پاک اللہ رب العزت کی عظیم کتاب ہے اور مکمل ضابطہ حیات ہے بار بار مقدس شخصیات اور مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین کرتا رہا ہے سویڈن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قران پاک کی توہین کر رہا ہے جس کی اجازت بھی نہیں دی جائے گئی۔

امیر ختم نبوت یوتھ فورس ضلع مانسہرہ عابد لغمانی کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق امیر ختم نبوت یوتھ فورس ضلع مانسہرہ عابد لغمانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کا مقصد یہ نہیں کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کی جائے مسلمانوں کو اشتعال دینا خطرناک بن سکتا ہے ۔

توہین کرنے والے امن عالم کے دشمن ہیں. مسلم حکمران شیطانی عمل کو روکنے کے لئے مناسب اقدامات اٹھائیں. انہوں نے کہا کہ عالمی سطع پر تحفظ ناموس رسالت اور قرآن پاک کے تقدس کے لئے انٹرنیشنل قانون بنایا جائے تاکہ کوئی شحض بھی اس قسم کا ارتکاب نہ کر سکے.

انہوں نے کہا کہ ڈیرھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے سویڈن میں قرآن پاک کو نظر آتش کرنا گھناونا فعل ہے اور یہ ہر اعتبار سے قبل مزمت اور افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا ۔

سویڈن میں انتہا پسند گروپ کی جانب سے ترکی کے سفارت خانے کے باھر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے یہ دہشت گردی ہے مسلمانوں کو مذہبی طور پر اکسانا پھر دہشت گردی کا الزام لگانا کسی صورت بھی درست عمل نہیں ہے ہمارا مذہب امن کا درس دیتا ہے.

ھمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے. اینٹ کا جواب پتھر سے دینا خوب جانتے ہیں. اور اب جواب دینے کا وقت آگیا ہے. ھمارا مطالبہ ہے کہ حکومتی سطح پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں