34

منشیات سمگل کیس میں ملزمان کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانہ

مانسہرہ ۔ مانسہرہ پولیس کی بہترین تفتیش ، ایمبولینس منشیات سمگل کیس میں ملزمان کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئ۔

2 مارچ 2022 کو کوہاٹ کے رہائشیوں کو ایمبولینس میں منشیات سمگل کرتے ہوۓ تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ملزمان سے 44 کلو سے زائد چرس ، 5 کلوسے زائد افیون برآمد ہوئ تھی۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ سٹی پولیس بالاکوٹ روڈ پر پولیو مہم کی سکیورٹی کے لئیے ناکہ بندی پر موجود تھی کہ ایک ایمبولینس نمبری LES.5680 لغمانی ہل ٹاپ کی جانب سے آئ۔جسکو مشکوک جان کر روکا گیا۔ ایمبولینس کا ڈرائیور مانسہرہ آمد کا کوئ معقول جواب نہ دے سکا۔جس پرپولیس کو شک گزرا جانچ پڑتال پر ڈرائیور ایمبولینس نے اپنا نام میراجان ولد خیال جان جبکہ عقبی سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنا نام غنی الرحمن ولد میراجان سکنان کالج ٹاؤن پنڈی روڈ کوہاٹ بتایا۔

ایمبولینس کو مشکوک جان کر جامعہ تلاشی عمل میں لائ گئ دوران تلاشی ایمبولینس میں سے 44 کلو سے زائد چرس جبکہ 5 کلو سے زائد افیون برآمد ہوئ۔ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے تھانہ سٹی منتقل کیا گیا ۔جہاں ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں