ہریپور ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف گوشت کی دوکانوں کی انسپیکشن کی۔ اس دوران سرکاری نرخ نامہ سے زائد ریٹ پر گوشت فروخت کرنے پر تین قصابوں کو جیل بھیج دیا گیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے ضلع ہری پور کے دور افتادہ گاؤں ڈنگی، در چھٹی، آمگاہ اورکوٹہرہ تحصیل غازی میں اپنی موجودگی میں سرکاری آٹا اہلیان علاقہ میں تقسیم کیا۔