بٹگرام ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام انسپکٹر سجاد خان کی کاروائی چوری و ڈکیتی کے واردات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کے احکامات پر بٹگرام پولیس کا مجرمان اشتہاری، منشیات فروشوں و دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ بدستور جاری۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام انسپکٹر سجاد خان نے دوران چھاپہ زنی تھانہ سٹی بٹگرام کو چوری و ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب مجرمان اشتہاری (1) سیف الاسلام ولد محمد امین سکنہ ارغشوڑی (2) مومن خان ولد گل رحیم سکنہ کوہانی کو گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کیا۔