ہری پور۔ ہری پور پولیس کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے منشیات فرشوں کے خلاف مشترکہ کاروائیاں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 کلو 875 گرام چرس ،70 لیٹر شراب اور 01 پستول معہ ایمونیشن برآمد مقدمات درج کر لیئے۔
ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی ہری پولیس کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ۔
ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ شفیق الرحمان نے منشیات فروش جاوید خان ولد شیر بہادر سکنہ سیکٹر نمبر 1 کھلابٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 410 گرام چرس ،عابد علی ولد شیر باز سکنہ سیکٹر نمبر 4 کھلابٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے طیب محمود ولد محمود سکنہ سرائے صالح کو گرفتار کر کے قبضہ سے 890 گرام چرس ،عمران نزیر ولد محمد نزیر سکنہ سرائے صالح کو گرفتار کر کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی شفاقت خان نے منشیات فروش صفت اللہ ولد حلیم خان سکنہ کیمپ نمبر 14 کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 75 گرام چرس ،جھانگیر خان ولد اورنگزیب خان سکنہ کاکول ایبٹ آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 500 گرام چرس ،01 پستول اور 05 عدد کارتوس برآمد،ریاست ولد اکرم سکنہ نئی آبادی ریلوے سٹیشن کو گرفتار کر کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر۔