بٹگرام ۔ صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایات پر صبح سویرے اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام ، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان نے آٹے کی ملوں اور ڈیلرز کی چیکنگ کی اور تمام علاقوں کیلئے سستے آٹے کی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنرز نے دورے کے دوران آٹے کی کوالٹی اور تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے کہا کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے‘کسی دوکاندار نے مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔