28

ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کا صحافیوں کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ

ایبٹ آباد . ملک کے دیگر حصوں کی طرح فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس نے بھی صحافیوں کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔حکومت کی انتقامی کاروائیوں پر پریس کلب کے بائر سیاہ پرچم بھی لہرایا گیااور مطالبات کی عدم منظوری پر 30جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے بائر دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔

پی ایف یو جے کی کال پر جمعرات کے روز ایبٹ آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی ایف یو جے کے سینئر مرکزی اسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چوہدری ،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس راجہ محمد ہارون ،جنرل سیکرٹری ندیم جدون صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم جنرل سیکرٹری محمد شفیق نے خطاب کیا۔

اس موقع پر صحافی بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔مقررین کا کہنا تھا حکومت اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ بنی ہوئی ہے ۔ پی ڈی ایم نے پیکا آرڈینس کی مخالفت کی تھی اب حکومت میں آکر اسی کالے قانون کے تحت مقدمات کا اندراج اور صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں جس کے خلاف ملک بھر کے صحافی سراپا احتجاج بن چکے ہیں ۔مقررین کا کہنا تھا ملک انقلاب کی طرف جارہا ہے۔

ملک کو بری طرح لوٹنے والے آذاد گھوم رہے ہیں۔صرف صحافیوں کو آئینہ دکھانے پر بوگس مقدمات کا سامنا ہے جن پر دہشتگردی کی دفعات لگائی جا رہی ہیں۔جب کہ معاشی دہشتگروں کو کوئی نہیں پوچھ رہا ہے ،اس موقع پر صحافیوں نے حکومت کے اقدام کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظائرین نے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مذمتی نعرے درج تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں