ہریپور ۔ ہری پور پولیس کی جانب سے ضلع ہری پور سے جونیر کمانڈ کورس پر روانہ ہونے والے ایس ڈی پی او سرکل خانپور کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔
ضلع ہری پور سے جونیر کمانڈ کورس پر روانہ ہونے والے ایس ڈی پی او سرکل خانپور جمیل الرحمان کےاعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔
تقریب میں ایڈیشنل ایس پی محمد آیاز اعوان، ایس پی انوسٹیگیشن محمد سلیمان ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر محمد فدا خان، ایس ڈی پی او سرکل صدر افتخار احمد سواتی،ایس ڈی پی او سرکل غازی محمد یاسین جنجوعہ ،ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی و دیگر افسران پولیس نے شرکت کی۔ افسران پولیس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایس ڈی پی او سرکل خانپور نے ہری پور تعیناتی کو اپنی سروس کا بہترین حصہ قرار دیا اور ہری پور میں فرائض سرانجام دینے والے جملہ پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔ ہری پور کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تمام افسران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ایس پی ہری پور و دیگر افسران نے تحائف دیے اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔