ہریپور ۔ حق حقدار تک اور عوام کی خدمت عوام کی دہلیز پر ۔
جناب ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی هدايت پر آج ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر ا محمد علی صاحب نے بیڑھ اور کالنجر کے علاقوں کا عوام کی خدمت کی غرض سے وزٹ کیا اور موقع پر اپنے ساتھ سبسڈائزڈ آٹے کی گاڑی بھی اپنے ساتھ لے جا کر اپنی نگرانی میں دور دراز گاؤں میں تقسیم کروائی گئی۔
مزید برآں ھیلتھ فیسیلیٹز کاوزٹ کیا اور موقع پرڈاکٹر کے موجود نہ ہونے اور عوام کی جانب سے دواؤں کے نہ ملنے کی شکایت کے متعلق حکام بالا کو اطلاع یابی کروائ جو کہ جلد ڈسپلنری ایکشن کی شکل اختیار کرے گی ۔
اسکے علاوہ موضع بیرھ اور کلنجر کے پٹواری کی عدم موجودگی پر ڈسپلنری ایکشن کا آغاز کیا گیا ۔
بیڑھ قلنجر روڈ پر جاری کام کا جائزہ لیا اور کوالیٹیٹیو اور کوانٹیٹیٹو انالسس کے لئے سامپل لئے گئے اور ٹھیکیدار کو کام جلد از جلد مکمل کرنے کا کہا گیا تاکہ عوام کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے۔
اسکے علاوہ چھپر روڈ پر پٹرول پمپس پر پٹرول کی دستیابی ، مقدار اور اپرو ڈھ ریٹس پر سیل کو یقینی بنانے کی غرض سے چیکنگ کی گئی اور قیمت سے زائد سیل کرنے والوں کو جرمانہ کیا گیا اور اصلی ریٹ بحال کروایا گیا۔
عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ کوئی سمجھوتا کیا جائے گا ۔